رابعہ بصریہؒ
رابعہ بصریہؒ کے پاس ایک شخص آکر دنیا کی مذمت
کرنے لگا تو سیدہ نے فرمایا کہ چل، اٹھ یہاں سے، تیرا دل دنیا کی محبت سے بھرا ہوا
ہے۔ اس لیے بار بار دنیا کی مذمت کررہا ہے۔ میرے کفتان کا بھی لگتا ہے یہی معاملہ
ہے۔
دنیا حیران تھی کہ ترقیاتی
منصوبے زیرو ہونے کے باوجود جعلی حکومت یومیہ اوسطاً 15 ارب روپے قرض لے رہی ہے۔
قرضوں کا پہاڑ کھڑا ہونے بعد مہنگائی کا بھی طوفان آگیا۔ ہر لب پہ یہی سوال تھا
کہ یہ پیسے آخر جاتے کہاں ہیں؟
تو میرے صادق و امین کفتان
کے دست راست اب لب کھول رہے ہیں۔ علیم کے چن نے چاند چڑھایا ہے۔ یہ راز اب زیادہ دیر
سربستہ نہیں رہے گا۔ مجھے یقین ہے کہ کرپشن کے ایسے ایسے انکشافات ہوں گے کہ اگلے
پچھلے تمام ریکارڈز ٹوٹ جائیں گے۔