https://www.youtube.com/channel/UCo4Jt9KlQQ76WNCYvqeymjA

بنتِ احمد کا سوال،امام شافعی کا جواب

 ✴🌀بنتِ احمد کا سوال،امام شافعی کا جواب🌀✴






📶  امام احمد بن حنبل رحمہ اللّٰہ اپنے گھر والوں کے آگے امام شافعی رحمہ اللّٰہ  کے علم و فضل اورتقویٰ کے بارے میں کثرت سے بیان کیا کرتے تھے۔

       ایک دن امام احمد بن حبنل رحمہ اللہ  نے امام شافعی رحمہ اللّٰہ کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔ امام شافعی رحمہ اللّٰہ  تشریف لائے اور رات کا کھانا تناول فرما کر مہمانوں کے کمرے کا رُخ کیا اور بستر پر لیٹ گے،


🌀 امام  احمد رحمہ اللّٰہ کی صاحبزادی نے صُبح اپنے 

      والد سے عرض کیا 

      اباجان!!

کیا یہ وھی امام شافعی ھیں جن کا ذکر آپ ھمارے ساتھ کثرت سے کیا کرتے ھیں ؟

امام احمدبن حنبل رحمہ اللّٰہ نے فرمایا:   "ھاں"


⬅ صاحبزادی نے عرض کیا: 

      میں نے تین باتیں اس میں دیکھیں جس  پر مجھے

      تحجب ھُوا ھے 

🔰 امام احمد نے پوچھا:  وہ کون سی؟


🔹 بیٹی نے کہا: 'پہلی یہ کہ جب ھم نے رات کا کھانا دسترخوان پر لگایا تو انہوں نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا۔



🔹دوسری یہ کہ وہ پوری رات سُوئے رھے انہوں نے

     قیام الیل بھی نہیں کیا

🔹تیسری بات یہ کہ فجر کی نماز بغیر وضو ھمیں پڑھائی ۔پانی کا جو لوٹا اُن کے وضو کے لیئے رکھا گیا تھا اُس کو انہوں نے ھاتھ  تک نہیں لگایا۔



📶 امام احمد رحمہ اللّٰہ نے بیٹی کی تنقید بھری گفتگو سُنی تو امام شافعی رحمہ اللّٰہ  سے ان تین امور کے متعلق بات کی ۔۔۔

⭕ امام شافعی رحمہ اللّٰہ نے فرمایا :

جناب عالی!

🔘میں نے آپ کے گھر سے زیادہ کھانا اس لیئے کھایا کیونکہ مجھے یقین ھے کہ آپ کا کھانا حلال روزی سے تیار کیا گیا ھےاور آپ کریم بھی ھیں اور کریم کا کھانا امراض کا علاج ھوتا ھے جبکہ بخیل کا کھانا امراض پیدا کرنے کا سبب بنتا ھے۔

🔘 میں نے پیٹ بھرنے کے لیئے زیادہ کھانا نہیں کھایا بلکہ میرے زیادہ کھانے کی وجہ یہ ھے کہ آپ کے کھانے کے ذریعے اپنا علاج کروں۔


🔘 جہاں تک یہ بات ھے میں نے قیام الیل نہیں کیا تو دراصل میں نے اپنا سر تکیے پر سونے کے لیئے رکھا۔ رسول اللّٰہ ﷺ کی بعض احادیث میرے ذھںن میں آ گئیں ۔میں نے ان پر غور و فکر شروع کیا ان سے 72 مسائل نکالے۔جس سے مسلمان فاھدہ اُٹھائیں گے اس لیئے مجھے قیام الیل کی فرصت نہ مل سکی۔

🔘جہاں تک بغیر وضو تمہیں نماز پڑھانے کی بات ھے 

سُنو!!!

         اللّٰہ کی قسم میں پوری رات جاگتا رھا نیند میری آنکھوں سے مکمل دور رھی اور تجدید وضو کی ضرورت ھی نہیں پڑی۔ یہی وجہ ھے کہ میں نے عشاء کے وضو سے ھی تم لوگوں کو فجر کی نماز پڑھائی۔


📚 سُنہری کرنیں صلاح البیوت 

      محمد علی محمد صفحہ 185🌹

Post a Comment

Previous Post Next Post